ECD - P 10.png

عملی مشق نمبر10: ویکسینیشن

If you cannot view the above video, you can instead download it.

معلوماتی تبادلہ (Ask)

  • خاتون (ماں) سے دریافت کریں کہ کیا وہ جانتی ہیں کہ بچے کو کتنی بارمہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین کا کورس کروانا چاہئیے اورکیوں؟
  • خاتون (ماں) سے پوچھیں کہ کیا انہوں نے اپنے تمام بچوں کو شیڈول کے مطابق ویکسین اورحفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروا یا تھا؟
  • گفتگو کے دوران والدہ/خاتون کی بات پوری توجہ سے سنیں۔

باہمی سوچ بچار (Brainstorm)

  • اگر والدین نے اپنے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروا لیا ہے تو ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں یہ عمل جاری رکھنے کی تلقین کریں۔
  • اگر ایسا نہیں ہے تو اس مسئلے کی جڑ تک پہنچنے کی کوشش کریں۔ مثال کے طور پر ممکن ہے کہ والدین بچوں کو ویکسین دلانا ہی نہ چاہتے ہوں ، یا انہیں ویکسین اورحفاظتی ٹیکوں کی تاریخیں یاد نہ رہتی ہوں یا پھر وہ ویکسین اورحفاظتی ٹیکوں کے ممکنہ اثرات سے متعلق افواہوں سے خوف زدہ ہوں۔
  • اپنی پوری تیاری کے ساتھ مسائل کے ممکنہ حل کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کریں۔ اگر ضرورت محسوس تو ویکسین کے شیڈول کو دہرایا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں والدین کو اگر وہ قائل نہ ہوں تو انہیں ان مہلک بیماریوں سے متعلق پیدا ہونے والی پیچیدگیوں اورعلاج پر ہونے والے خرچے سے متعلق مفید معلومات فراہم کریں۔

رہنمائی فراہم کرنا (Coach)

  • خاتون (ماں) کو بچوں کو لگنے والے حفاظتی ٹیکوں اورمہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین کے استعمال کے شیڈول سے متعلق مکمل اور تفصیلی رہنمائی فراہم کریں اور سہولت کے لیے انہیں کیلنڈر کا استعمال بھی کروایا جا سکتا ہے۔
  • خاتوں (ماں) کو ویکسین اورحفاظتی ٹیکوں کے استعمال کےبعد بچوں کو بخار ہونے کی صورتحال سے نمٹنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کریں۔

اہم پیغامات

  • جان لیو ا اورمہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بچوں کو ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ انہیں مہلک امراض سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
  • ایک بچے کو پیدائش سے لے کر 18 ماہ کی عمر تک ویکسین کی 6 مرتبہ ویکسینزکی خوراک لازمی لینی چاہئیے۔
  • حکومتی صحت مراکز میں مہلک امراض سے بچاؤ کی یہ ویکسین بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
  • بچے کی بیمار ہونے کی صورت میں بھی اسے ویکسین کی فراہمی ایک محفوظ عمل ہے۔
  • بچے کو دس پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کی مہم کے دوران ہر باران امراض سے بچاؤ کی ویکسین لازمی دلائیں۔
پیچھے آگے