ECD - P 11.png

عملی مشق نمبر11: نوبالغ اور ماں کی غذائیت

If you cannot view the above video, you can instead download it.

معلوماتی تبادلہ (Ask)

  • بچے کی نشونما اور حاملہ خاتون کی صحت مند زندگی یقینی بنانے میں فولک ایسڈ، آئرن اورغذائیت کی اہمیت کے بارے میں تبادلہ خیال کریں۔
  • خاتون (ماں) سے پوچھیں کہ وہ زچگی کے ایام کے دوران کسی قسم کی غذا استعمال کرتی ہیں اور کیا وہ فولک ایسڈ اور آئرن کا بلاواسطہ استعمال کر رہی ہیں۔
  • حامل خاتون سے پوچھیں کہ کیا انہیں غذائیت سے بھرپور خوراک کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہے اور اگر ایسا ہے تو اس کے پیچھے چھپی وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔
  • گفتگو کے دوران والدہ/خاتون کی بات پوری توجہ سے سنیں۔

باہمی سوچ بچار (Brainstorm)

  • حاملہ خاتون اگر فولک ایسڈ اورآئرن کا اپنی غذا میں باقاعدگی سے استعمال کر رہی ہے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذائیت سے بھرپور خوراک لے رہی ہے تو اسکی حوصلہ افزائی کریں۔
  • اگر ایسا نہیں ہے تو وجہ جاننے کی کوشش کریں۔ مثال کے طور پر خاتون اپنی غذا میں فولک ایسڈ یا آئرن کا استعمال اس لیے نہیں کر رہی کیونکہ ان کے استعمال کے بعد وہ اچھا محسوس نہیں کرتی ہے یا ممکنہ طور پر گوشت اور پھلوں کا استعمال ان کی مالی استطاعت سے باہر ہے۔

رہنمائی فراہم کرنا (Coach)

  • خاتون (ماں) کو سستی سبزیوں اور پھلوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ساتھ ساتھ اسے فولک ایسڈ اور آئرن کے استعمال کے طریقہ کار اور مقدار کے بارے میں بھی رہنمائی فراہم کریں۔
  • اگر ضرورت محسوس ہو تو خاتون (ماں) کو غذائیت اورحفظان صحت کے اصولوں سے متعلق اپنے شوہر اور خاندان کے افراد کے ساتھ موثر انداز میں بات کرنے کی طریقہ کار سے متعلق رہنمائی فراہم کریں ۔ مثال کے طور پر شوہر کو بچے کی جسمانی اور ذہنی نشونما میں فولک ایسڈ اور آئرن کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کرنا، بالخصوص زچگی سے قبل رحم میں موجود بچے کے دماغ کی ابتدائی نشونما کے عمل بارے۔

اہم پیغامات

  • حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئیے جیسے گوشت ، دودھ، پھل، سبزیاں اور نشاستہ وغیرہ۔
  • تمام حاملہ خواتین کو اضافی خوراک اور توانائی کی ضرورت ہوتی ہے انہیں روزمرہ کی معمول کی خوراک کے علاوہ ایک اضافی خوراک لازمی لینی چاہئیے۔
  • غذائیت سے بھرپور خوراک اور فولک ایسڈ کے علاوہ آئرن کی مناسب مقدار حاملہ خواتین اور لڑکیوں کو صحت مند رکھنے سمیت بچوں کی بہتر ذہنی نشونما میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس حوالے سے کسی ماہر ہیلتھ ورکر/ڈاکٹر سے بھی مشورہ کیا جا سکتا ہے۔
  • 6 سے 23 ماہ کے درمیانی عمر کے بچوں کے لیے معمول کی غذا کے علاوہ مائیکرو نیوٹرنٹ پاؤڈر کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔
پیچھے آگے