ECD - P 12.png

عملی مشق نمبر12: مچھر دانیوں کا استعمال

If you cannot view the above video, you can instead download it.

معلوماتی تبادلہ (Ask)

  • خاتون (ماں) سے دریافت کریں کہ کیا وہ ملیریا اور ڈینگی وائرس کے پھیلنے کی وجوہات کے بارے میں جانتی ہیں۔
  • خاتون سے پوچھیں کہ کیا ان کی گھر والے سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کرتی ہے۔
  • گفتگو کے دوران والدہ/خاتون کی بات پوری توجہ سے سنیں۔

باہمی سوچ بچار (Brainstorm)

  • اگر والدین مچھروں سے بچاؤ کے لیے سوتے ہوئے بستر کے گرد جالی کے پردے کا استعمال کرنے کے علاوہ دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کریں،اگر ایسا نہیں ہے تو حائل رکاوٹوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں۔ مثال کے طور پر یہ ممکن ہے کہ وہ مچھر دانی کے استعمال کے طریقہ کار سے ناواقف ہوں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ انہیں معلوم ہی نہ ہو تو وہ مچھروں سے بچاؤ کے جالی کے پردے کہاں سے خرید سکتے ہیں۔
  • اپنی پوری تیاری کے ساتھ مسائل کے ممکنہ حل کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم کریں۔

رہنمائی فراہم کرنا (Coach)

  • والدین /خاندان کے دیگر افراد کو مچھروں سے بچاؤ کے لیے بستر کے گرد مچھر دانی لگانے اور استعمال کا عملی تجربہ کر کے دکھائیں۔
  • مچھروں سے بچاؤ کے لیے بستر کے گرد مچھر دانی کا استعمال نہ کرنے کی صورت میں انہیں کہاں رکھا جائے، اس حوالے سے والدین کو رہنمائی فراہم کریں۔
  • اگرخاندان کے افراد مچھر دانی کے استعمال پررضامند نہیں تو انہیں کسی طرح راضی کیا جائے، اس پر خواتین کی رہنمائی کریں۔

اہم پیغامات

  • ایسے علاقے جہاں ملیریا کی وباء عام ہے وہاں حاملہ خواتین اور بچوں کو لازمی بستر کے مچھر دانی لگا کر سونا چاہئیے تاکہ مچھروں کے حملے سے محفوظ رہا جا سکے۔
  • مچھر دانی دھونے یا استعمال سے قبل اسے برامدے میں لٹکا دیں۔
  • مچھر دانی کو صرف گندہ ہونے کی صورت میں دھویا کریں بصورت دیگر بار بار دھونے سے ان کی افادیت متاثر ہو سکتی ہے۔
  • مچھروں کی افزائش سے بچاؤ کے لیے برتنوں اوردیگر اشیاء میں پانی جمع ہونے نہ دیں۔
  • مچھروں کی افزائش کھڑے گندے پانی میں بڑی تیزی سے ہوتی ہے لہذا اپنے گھر کے ارد گرد پانی کھڑا ہونے مت دیں اور اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھیں۔
پیچھے آگے