عملی مشق نمبر13: بیمار بچوں کی دیکھ بھال
If you cannot view the above video, you can instead download it.
معلوماتی تبادلہ (Ask)
- صحت کے مسائل پر بات کریں جیسے کے حاملہ خاتون (ماں) کو قے آنا یا بچے کو دست/پیچش لگنا اور ان کا علاج گھر پر بھی ممکن ہے۔
- خاتون (ماں) سے جاننے کی کوشش کریں کہ حاملہ خاتون یا بچے کے بیمار ہونے کی صورت میں کیا کرنا چاہئیے کیا وہ بچے کو دست یا پیچش کی صورت میں گھر میں علاج کے لیے او-آر-ایس کا استعمال کرتی ہیں یا پھر قریبی مرکزِ صحت جانے کو ترجیح دیتی ہیں۔
- گفتگو کے دوران والدہ/خاتون کی بات پوری توجہ سے سنیں۔
باہمی سوچ بچار (Brainstorm)
- اگر خاندان کے افراد مختلف معمولی قسم کی بیماریوں کے گھریلو علاج کے حوالے سے باعلم ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کریں، اگر ایسا نہیں ہے تو تصاویر کی مدد سے انہیں رہنمائی فراہم کریں۔
- ممکنہ وجوہات پر ان سے تبادلہ خیال کریں، ہو سکتا ہے کہ صحت کے مسائل سےنمٹنے کے طریقوں سے وہ لاعلم ہوں۔
- والدین اور خاندان کے افراد کو وضاحت سے بتائیں کہ چھوٹے چھوٹے گھریلو اقدامات جیسے بچے کو دست یا پیچش کی صورت میں گھر میں او-آر-آیس کی موجودگی اور استعمال سے نہ صرف بچے کو فوری علاج کی سہولت مہیا کی جا سکتی ہے بلکہ ان طریقوں سے وہ اپنے پیسے بھی بچا سکتے ہیں۔
رہنمائی فراہم کرنا (Coach)
- بچے کی صحت کو لاحق ممکنہ خطرے کی علامات سے متعلق والدین /خاندان کے دیگر افراد کو معلومات فراہم کریں۔
- بچے کے بیمار ہونے کی صورت میں ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرنے میں والدین کو رہنمائی فراہم کریں۔
- او-آر-ایس بنانے اور استعمال کے طریقہ کار کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں۔
- بچے کو بخار کی صورت میں دوائی اور او-آر-ایس کی مقدار کے تعین کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں۔
اہم پیغامات
- والدین /خاندان کے دیگر افراد کو بچے کے بیمار ہونے کی صورت میں خطرے کی علامات سے لازمی واقفیت ہونی چاہئیے جیسے تیز بخار، کھانسی یا بچے کو دست یا پیچش کا چار مرتبہ سے زائد آنا وغیرہ۔
- دست یا پیچش کے دوران زیادہ سے زیادہ مائعات کے استعمال سے بچے کی جان محفوظ رہ سکتی ہے۔
- معمولی قسم کی بیماریوں کے گھریلو علاج کے حوالے سے والدین یا خاندان کے دیگر افراد کو لازمی علم ہونا چاہئیے تاکہ ماہر ہیلتھ ورکر سے رجوع کرنے سے قبل بگڑتی ہوئی صورتحال سے بچاؤ کے لیے بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
- ماں کو بتائیں کہ حاملہ خاتون اور بچے کو بیماری کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کے لیے ہیلتھ ورکر سے مشورہ کریں۔