ECD - P 16.png

عملی مشق نمبر16: ماں کی ذہنی صحت اورتندرستی

If you cannot view the above video, you can instead download it.

معلوماتی تبادلہ (Ask)

  • حاملہ خاتون (ماں) سے روز مرہ کے امور زندگی میں افسردہ رہنے، کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنے اور موڈ کے خراب ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔
  • حاملہ خاتون (ماں) سے پوچھیں کے کسی بھی پریشانی، ذہنی تناؤ یا موڈ خراب ہونے کی صورت میں کیا وہ کسی سے اپنے خیالات کا تبادلہ کرتی ہیں یا پھر ایسی صورتحال میں کیا انہوں نے کبھی کسی نفسیاتی ماہر سے مشورہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
  • گفتگو کے دوران والدہ/خاتون کی بات پوری توجہ سے سنیں۔

باہمی سوچ بچار (Brainstorm)

  • حامل خاتون (ماں) کی دیکھ بھال یقینی بنانے اور نفسیاتی مسائل سے باخبر ہونے کی صورت میں خاندان کے افراد کی حوصلہ افزائی کریں۔
  • اگر ایسا نہیں ہے تو درپیش مسائل کے پیچھے کارفرما وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔ مثال کے طور پر یہ ممکن ہے کہ نفسیاتی مسائل پر بات کرنا چند حلقوں میں اچھا نہیں سمجھا جاتا یا پھر نفسیاتی مسائل کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ سہولیات دستیاب نہ ہوں۔
  • اپنی پوری تیاری کے ساتھ مسائل کے ممکنہ حل کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کریں۔

رہنمائی فراہم کرنا (Coach)

  • مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ممکنہ حل تلاش کریں اور حاملہ خاتون (ماں) کو اس حوالے سے مناسب رہنمائی فراہم کریں۔
  • حامل خاتون کو نفسیاتی مسائل کے بارے میں خاندان کے افراد سے بات کرنے اور مسائل سے نمٹنے کے حوالے سے دستیاب سہولیات کی فراہمی میں مدد فراہم کریں۔

اہم پیغامات

  • حاملہ خاتون کو دوران حمل جسمانی و نفسیاتی صحت سے متعلق مختلف قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسا کہ وزن کا بڑھ جانا، پاؤں کا سوجھ جانا، خود اعتمادی کھو دینا، رویوں میں جذباتی اور نفسیاتی تبدیلیاں وغیرہ۔۔۔۔۔ نفسیاتی مسائل پر تبادلہ خیال ایک عام سی بات ہے۔
  • خاندان کے افراد کو چاہئیے کہ وہ حامل خاتون کو دورانِ حمل، زچگی اور بچے کی پیدائش کے بعد ماہواری ادوارکے دوران درپیش نفسیاتی مسائل کو سمجھتے ہوئے اس کی مناسب دیکھ بھال اور ان مسائل سے نمٹنے میں مدد فراہم کریں۔
  • جب حاملہ خاتون (ماں) صحت مند اور خوش ہو گی تو لازمی بات ہے کہ بچہ بھی صحت مند اور خوش مزاج ہو گا
  • دوران حمل، زچگی وغیرہ کے دوران درپیش نفسیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے مدد حاصل کرنے میں بالکل بھی شرم محسوس مت کریں۔
  • دوران حمل کسی بھی قسم کے نفسیاتی یا صحت سے متعلق دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے ماہر ہیلتھ ورکرسے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج سے ان مسائل سے نمٹا جا سکے۔
پیچھے آگے