کیا آپ پریشانی کی عام علامات کو پہچان سکتے ہیں؟
- مزاج میں تبدیلیاں: مزاج میں اچانک سے تبدیلیاں، چِڑ چِڑا پَن، مایوسی، مستقل اداسی، ہر وقت غصے میں رہنا، صبح کو اٹھتے وقت توانائی کا نہ ہونا وغیرہ۔
- مضرصحت اشیاء کا استعمال: منشیات کا استعمال کرنا یا ان کا استعمال میں اضافہ ہونا۔
- رویے میں تبدیلیاں: سماجی سرگرمیوں سے دور رہنا، ماضی میں جن چیزوں سے لطف اندوز ہوتے تھے ان میں دلچسپی کھو دینا، کھانے اور سونے کی عادتوں میں تبدیلیاں۔
- خود کو نقصان پہنچانا: مثلاً زخم لگانا، جسم کوجلانا یا خود کو نقصان پہنچانے والے دیگر رو یے۔
- جسمانی علامات: اکثر سر میں درد رہنا، پیٹ میں تکلیف ہونا، تھکاوٹ محسوس کرنا وغیرہ۔
- حُلیے میں تبدیلی آنا: وزن، صحت و صفائی یا خوش لباسی اور اپنی دیکھ بھال کے حوالے سے اچانک سے تبدیلیاں آنا۔
- تعلیم اور کھیل وغیرہ کی کارکردگی میں تبدیلیاں آنا: اچانک سے تعلیمی یا کھیلوں کی کارکردگی کا پہلے کے مقابلے میں تبدیلی آنا، توجہ برقرار رکھنے میں مشکل پیش آنا وغیرہ۔
- سماجی تنہائی: دوستوں اور خاندان کے افراد سے دور ہوجانا اور سماجی سرگرمیوں میں شمولیت سے گریز کرنا۔