Poster 3-01.png

ذہنی صحت سے جڑی غلط فہمیوں کو رد کریں!

جھوٹ:

  • کسی شخص کو اگر ذہنی بیماری ہوجائے تو وہ کبھی صحت یاب نہیں ہوسکتا/ہوسکتی۔

سچ:

  • مناسب علاج، مدد اور توجہ کے ذریعے کسی ذہنی بیماری کا علاج اس حد تک ممکن ہے کہ متاثرہ فرد ایک اطمینان بخش اور بھرپور زندگی گذار سکے۔

جھوٹ:

  • والدین کی جانب سے اچھی دیکھ بھال نہ ہونا ذہنی امراض کا واحد سبب ہے۔

سچ:

  • اگرچہ والدین کی طرف سے دیکھ بھال بچے کی ذہنی صحت پر اثر ڈال سکتی ہے لیکن ذہنی مرض کا سبب بننے کی واحد وجہ یہ نہیں۔

جھوٹ:

  • کسی ذہنی مرض کا پیدا ہونا ذاتی کمزوری کی علامت ہے۔

سچ:

  • ذہنی بیماری کو نہ تو کوئی اپنی پسند سے چُنتا ہے اور نہ ہی یہ ذاتی کمزوری کی کوئی علامت ہے۔

جھوٹ:

  • ذہنی امراض کے حامل افراد ز یادہ ذہین نہیں ہوتے۔

سچ:

  • ذہنی مرض کا ذہانت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جھوٹ:

  • نوجوانوں کو ذہنی بیماری نہیں ہوسکتی۔

سچ:

  • ذہنی بیماریاں نوجوانوں اور بچوں سمیت تمام عمر کے افراد کو متاثر کرسکتی ہے۔

جھوٹ:

  • امتحان میں اچھے نتائج حاصل کرنے اور وسیع حلقہ احباب والے نوجوان ذہنی مرض کا شکار نہیں ہوسکتے۔

سچ:

  • ذہنی امراض کا اچھی تعلیمی یا سماجی حیثیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جھوٹ:

  • ذہنی بیماری سے متاثرہ لوگ خطرناک ہوتے ہیں۔

سچ:

  • ذہنی امراض کے شکار اکثر افراد خطرناک نہیں ہوتے اور ان سے دوسروں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

جھوٹ:

  • نوجوانوں کو ذہنی امراض کے کسی ماہر سے مدد حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سچ:

  • وہ نوجوان جو اپنی ذہنی صحت کے مسائل کے سلسلے میں مناسب مدد یا علاج حاصل نہیں کرپاتے ان کو تعلیمی کارکردگی، سماجی تعلقات اور روزمرہ کے کاموں میں مشکلات جیسے منفی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پیچھے آگے