Poster 4-01.png

کیا آپ پریشانی کی عام علامات کو پہچان سکتے ہیں؟

  • مزاج میں تبدیلیاں: مزاج میں اچانک سے تبدیلیاں، چِڑ چِڑا پَن، مایوسی، مستقل اداسی، ہر وقت غصے میں رہنا، صبح کو اٹھتے وقت توانائی کا نہ ہونا وغیرہ۔
  • مضرصحت اشیاء کا استعمال: منشیات کا استعمال کرنا یا ان کا استعمال میں اضافہ ہونا۔
  • رویے میں تبدیلیاں: سماجی سرگرمیوں سے دور رہنا، ماضی میں جن چیزوں سے لطف اندوز ہوتے تھے ان میں دلچسپی کھو دینا، کھانے اور سونے کی عادتوں میں تبدیلیاں۔
  • خود کو نقصان پہنچانا: مثلاً زخم لگانا، جسم کوجلانا یا خود کو نقصان پہنچانے والے دیگر رو یے۔
  • جسمانی علامات: اکثر سر میں درد رہنا، پیٹ میں تکلیف ہونا، تھکاوٹ محسوس کرنا وغیرہ۔
  • حُلیے میں تبدیلی آنا: وزن، صحت و صفائی یا خوش لباسی اور اپنی دیکھ بھال کے حوالے سے اچانک سے تبدیلیاں آنا۔
  • تعلیم اور کھیل وغیرہ کی کارکردگی میں تبدیلیاں آنا: اچانک سے تعلیمی یا کھیلوں کی کارکردگی کا پہلے کے مقابلے میں تبدیلی آنا، توجہ برقرار رکھنے میں مشکل پیش آنا وغیرہ۔
  • سماجی تنہائی: دوستوں اور خاندان کے افراد سے دور ہوجانا اور سماجی سرگرمیوں میں شمولیت سے گریز کرنا۔
پیچھے آگے