Poster 2-01.png

ذہنی صحت اور نفسیاتی معاونت کے حوالے سے معاشرے میں موجود بدنامی کے تصورات کو کم کرنے میں آپ ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں!

مثبت عمل:

  • ذہنی صحت اور نفسیاتی مسائل کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں تاکہ متاثرہ افراد کو آپ بہتر طور پر سمجھ سکیں اور ان کی معاونت کرسکیں۔
  • ذہنی صحت اور نفسیاتی مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد پر تنقید کرنے کے بجائے ان کی بات غور سے سُنیں اور ان کی مدد کریں۔
  • عزت و احترام سے بات کریں۔ لوگوں کی ذہنی صحت کو لے کر ان پر فقرے نہ کسیں اور نہ ہی کوئی دل دُکھانے والے نام رکھیں۔
  • جھوٹی اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنے اسکول اور گلی محلوں میں ذہنی صحت اور نفسیاتی مسائل کے بارے میں بات چیت شروع کریں۔

منفی عمل:

  • ذہنی صحت یا نفسیاتی مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دل دُکھانے والے الفاظ کا استعمال کرنا۔
  • ذہنی صحت سے متعلق جھوٹی اور غلط معلومات پر یقین کرنا۔
  • کسی فرد کو ان کی نفسیاتی مشکلات کے لئے ذمہ دار ٹھہرانا یا شرمندہ کرنا۔
  • لوگوں کی زندگیوں پر ذہنی صحت اور نفسیاتی مسائل کے اثرات کو نظرانداز کرنا یا انہیں کم تر سمجھنا۔
  • کسی فرد سے ان کی ذہنی صحت یا نفسیاتی مسائل کی بنا پر امتیازی سلوک کرنا۔
پیچھے آگے