ECD - 18 months.png

اٹھارہ (18) ماہ تک

جسمانى نشوونما

  • گھر کے مختلف کاموں میں حصہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • بغیر سہارے اورمدد کے چلنا شروع کردیتے ہیں۔
  • اپنا پاؤں پکڑنا اورجوتا پہننے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • دو کیوبزکوایک ہاتھ میں پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • ‏ کاغذ پر لکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • اپنے جوتے خود اتارنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • کسی کپ یا برتن میں بہت سارے بلاکس اورچیزوں کو رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ذہنی نشوونما

  • چیزوں اورانکے استعمال کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • "اوپر(اپ)'' اور"نیچے (ڈاون)" کی اصطلاح کو سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔
  • واقف تصویروں اورچیزوں کو نام سے پکارتے ہیں۔

زبانی نشوونما

  • بچے کا مختلف الفاظ بولنا۔
  • بچے کا اپنی پسند کی چیزوں کی خواہش کرنا۔
  • بچے میں اپنی آواز کو اونچا یا آہستہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہونا۔

سماجی وجذباتی نشوونما

  • بچے کا اپنے ہاتھوں سے کپ یا برتن میں خود سے دودھ پینا۔
  • توجہ حاصل کرنے پرخوشی کا اظہارکرتے ہیں۔
  • واقف لوگوں کو دوسروں پر ترجیح دیتے ہیں۔
  • والدین کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ لگاؤ پیدا ہونا۔
  • تصویروں کو دیکھ کرخوش ہوتے ہیں۔

کھیل

کھیل سے آپ کا بچہ چیزوں کا ڈھیرلگانا، انہیں ڈبوں یا مرتبانوں میں ڈالنا اورباہرنکالنا سیکھتا ہے۔ مثال کے طور پر چیزوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھنا اورجوڑنا، ڈبے اورکپڑے کی کترن وغیرہ۔

بچے سے بات کریں

اپنے بچے کو چیزوں اور لوگوں کے نام بتائیں۔ اپنے بچے کو دکھائیں کہ ہاتھوں سے چیزیں کیسے کہیں، جیسے''بائے بائے''۔ اپنے بچے کے لئے سادہ کھلونے بنائیں مثال کے طور پر چہرے کے ساتھ گڑیا۔

 بچوں کی بہتر نشونما کے حوالے سے اہم اقدامات جو والدین سے ملاقات کے دوران بتانے چاہیے

پیچھے آگے