24mo.png

چوبیس (24) ماہ تک

جسمانى نشوونما

  • تین موتیوں سے بنی دوڑی کے ساتھ کھیلتے ہیں۔
  • اپنی مستی میں قینچی کی مدد سے کاغذ کے ٹکڑے کر دیتے ہیں۔
  • جیکٹ کی زپ کھولتے اوربند کرتے ہیں۔
  • سیدھی لائن بنا لیتے ہیں۔
  • ایک وقت میں کتاب یا کاپی کےصفحات ایک ایک کرکے پلٹنا شروع کر دیتے ہیں۔
  • پاؤں کے پنجوں پر کھڑے ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • بھاگنا شروع کرنا اور گیند کو ٹھوکر لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • فرنیچر جیسے بیڈ، کرسی، میز وغیرہ پر بغیرکسی سہارے یا مدد کے چڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • کھلونے کو پکڑ کر تیز تیز چلتے ہیں۔
  • گیند کو پھینکتے ہوئے کھیلتے ہیں۔
  • کاخذ پرسیدھی لائنیں/خطوط اوردائرے بناتے ہوئے خوش بوتے ہیں۔

ذہنی نشوونما

  • اپنا نام پکارے جانے پرفوری متوجہ ہوتے ہیں۔
  • ذہنی نشونما کے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • دو یا تین تہوں میں چھپائی گئی چیزوں کو بھی تلاش کر لیتے ہیں۔
  • مختلف شکلوں اوررنگوں کے مابین فرق کو سمجھتے ہیں۔
  • جسم کے مختلف حصوں کے نام جانتے ہیں۔
  • دوجملوں پر مشتمل ہدایت کو سمجھتے ہیں جیسے ''اپنے جوتے اٹھائیں اور انہیں گھر کے اندر رکھیں" وغیرہ۔
  • تصاویر پرمشتمل بچوں کی کتاب میں بنی چیزوں کے نام جانتے ہیں جیسے بلی، پرندہ یا کتا غیرہ۔

زبانی نشوونما

  • چھوٹے چھوٹے جملے بولتے ہیں۔
  • اسم ضمیرجیسے"میں، آپ، ہم، وہ اوریہ" وغیرہ کے صغے استعمال کرتے ہیں۔
  • بھوک کی صورت میں "مجھے کھانا چاہیے"، پیاس کی صورت میں "مجھے پانی پینا ہے اور باتھ روم جانے کے بارے میں آگاہی جیسے جملے بولتے ہیں۔
  • نام پکارنے پرچیزوں اورتصویرں کی درست نشاندہی کرتے ہیں۔
  • واقف لوگوں، خاندان کےافراد کےعلاوہ جسم کے مختلف حصوں کے نام جانتے ہیں۔
  • دوسے چار لفظوں پرمشتمل چھوٹے چھوٹے جملے کہنا شروع کردیتے ہیں۔
  • گفتگو کے دوران بولنے جانے والے الفاظ کو باربار دہراتے ہیں۔
  • کتاب میں موجود چیزوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

سماجی وجذباتی نشوونما

  • والدین کا رویہ اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • بڑے بچوں یا خاندان کے دیگر افراد کی نقل اتارتے ہیں۔
  • دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں۔
  • زیادہ سے زیادہ آزادی کا اظہار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • بعض اوقات مزاحمتی رویے کا اظہار کرتے ہیں۔
  • دوسرے پچوں کے ساتھ مل کرکھیلنا جیسے ایک دوسرے کو بھاگتے ہوئے پکڑنا۔

کھیل

‏کھیل کی مدد سے آپ کا بچہ گننا، نام لینا اورچیزوں کا آپس میں مقابلہ کرنا سیکھتا ہے۔ اپنے بچے کے لئے سادہ کھلونے بنائیں مثال کے طور پرمختلف ‏اشکال کی چیزیں، چھڑی، چاک بورڈ اور حل کرنے کے لئے سادہ پزل۔

بچے سے بات کریں

بولتے وقت بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اور بچوں کے سوالات کے جواب دیں۔ بچوں کو کہانیاں اورگیت سنائیںاورکھیلوں کے بارے میں بتائیں۔ کتابوں اوررنگوں کی باتیں کریں۔ مثال کے طور پر تصویری کتاب استعمال کریں-

  • بچے سے پیار کا اظہارکریں اوراپنی محبت ظاہر کریں-
  • بچے کی دلچسپیوں سے واقف رہیں اوران کا جواب دیں۔
  • اگر بچہ کوئی نئی مہارت سیکھے تو اس کی تعریف کریں اورداد دیں۔

 بچوں کی بہتر نشونما کے حوالے سے اہم اقدامات جو والدین سے ملاقات کے دوران بتانے چاہیے

پیچھے آگے