6mo.png

چھ (6) ماہ تک

جسمانى نشوونما

  • چیزوں کو چبانے کی کوشش کرنا۔
  • چیزوں کی جانب بڑھنا اورانہیں مظبوطی سے پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • کمر کے بَل جسم کو حرکت دیتے ہیں۔
  • سر کو نہ ہلاتے ہوئے سہارے کے ساتھ سیدھے بیٹھتے ہیں۔
  • آگے بڑھنے سے پہلے پیچھے کی طرف رینگتے ہوئے آگے پیچھے ہچکولے کھاتے ہیں۔
  • گری ہوئی چیزوں کی طرف دیکھنا اور ان کے پیچھے جانا۔
  • چیزوں کو ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں پکڑتے ہیں۔

ذہنی نشوونما

  • بلاکس کو دیکھتے ہی فوری پکڑ لینا۔
  • چیزوں کی لمبایَ کوجانچنے کی کوشش کرنا۔
  • چیزوں کے ٹوٹنے اور بنانے میں ہاتھوں کے استعمال کی اہمیت جاننا۔

زبانی نشوونما

  • اچھی آوازوں کو سنتے ہی بچے کا اونچی آواز میں بڑبڑانا۔
  • خوشی اوراداسی کے اظہار کے لیے گلے سے مختلف آوازیں نکالتے ہیں۔
  • نام پکارنے یا مختلف اطراف سے آنے والی آوازوں کی جانب اپنے سر کو ہلاتے ہیں۔

سماجی وجذباتی نشوونما

  • اپنوں سے خو شی اوراجنبی لوگوں سے خوف کا اظہارکرتے ہیں۔
  • سرکو تولیے یا کپڑے سے ڈھانپنے پرکھل کھلا کر ہنستے ہیں۔
  • گود میں اٹھانےکی فرمائش پراپنے بازوؤں کو پھیلا دیتے ہیں۔
  • دوسرے لوگوں کے تاثرات کو دیکھ کرخوشی کا اظہارکرتے ہیں۔
  • خود کوآئینے میں دیکھ کرخوشی محسوس کرتے ہیں۔

کھیل

کھیل سے آپ کا بچہ صاف اورمحفوظ گھریلو اشیاء مثال کے طور پر ڈھکنے والے مرتبانوں، دھات کے برتنوں اورچمچ وغیرہ کو پکڑنا، ٹکرانا اورگرانا سیکھتا ہے۔

بچے سے بات کریں

بچے کی آوازوں اوردلچسپی کا جواب دیں۔ بچے کو اس کے نام سے مخاطب کریں اور اس کے تاثرات پر غور کریں۔

 بچوں کی بہتر نشونما کے حوالے سے اہم اقدامات جو والدین سے ملاقات کے دوران بتانے چاہیے

پیچھے آگے