9mo.png

نو(9) ماہ تک

جسمانى نشوونما

  • اپنے ہاتھ فرش پررکھ کررینگتے ہوئے سیڑھیاں چڑھنے چڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • زمین پرچیزوں کوبکھیرتے، سمیٹتے اور پھر خوشی سے تالیاں بجاتے ہیں۔
  • مختلف چیزوں کو منہ میں ڈال لیتے ہیں۔
  • دونوں اطراف آگے اورپیچھے کی جانب قلابازیاں لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • دونوں ہاتھوں کی مدد سے کھیلونوں کے ساتھ کھیلنا اورانہیں مضبوطی سے پکڑکررکھتے ہیں۔
  • ہاتھ کی پہلی انگلی اور انگھوٹھے کی مدد سے چیزوں کو زورسے پکڑ لیتے ہیں۔
  • بغیر کسی سہارے یا مدد کے سیدھا بیٹھتے ہیں۔
  • فرنیچر کو پکڑتے ہوئے سیدھا کھڑے ہونا اور چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ذہنی نشوونما

  • بلندی سے خوف محسوس کرتے ہیں۔
  • ان کے سامنے چھپائے گئے کھلونوں کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • ذہانت استعمال کرتے ہوئے چیزوں کو مختلف علامات سے پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • طبیعت میں ٹھہراؤ کے اظہار کا آغاز ہونا۔
  • بچوں کا آسان ہدایت پرعمل کرنا جیسے "اپنا کھلونا اٹھائیں"۔
  • کہانی سننے کی خواہش پر بچے کا آپ کو کتاب تھمانا۔
  • نام پکارنے پر فوری متوجہ ہوتے ہیں۔

زبانی نشوونما

  • الفاظ کا استعمال کرنا۔
  • اپنے نام کے علاوہ ایک دو الفاظ کو پہچاننا۔
  • کھانسی کی طرح بچے کا زبان باہرنکال کر کھل کھلا کے ہنسنا۔
  • توجہ حاصل کھانسی کی طرح بچے کا زبان باہرنکال کر کھل کھلا کے ہنسنا۔
  • مختلف قسم کی آوازیں نکالتے ہیں جیسے ماماماما، بابابابا، دادادادا وغیرہ
  • آسان زبان میں پوچھی گئ بات پر فوری ردعمل دیتے ہیں۔
  • آسان انداز میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہیں جیسے "نہیں" کی صورت میں نفی میں سر ہلائیں گے یا پھربائے بائے کہنے پر اپنا ہاتھ ہلا کرجواب دیں گے وغیرہ۔

سماجی وجذباتی نشوونما

  • عام طور پر ماں اورباپ دونوں کو علیحدہ علیحدہ فرد سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔
  • اجنبی افراد سے خوف محسوس اورواقف لوگوں سے فوری لپٹ جاتے ہیں۔
  • واقف لوگوں کے چہروں اورپسندیدہ کھلونوں کو تلاش کرنا۔
  • مختلف کھیل کھیلنا اورخوشی سے تالیاں بجاتے ہیں۔

کھیل

کھیل کے دوران بچےکی پسندیدہ چیزیں کسی کپڑے یا ڈبے میں چھپا دیں۔ دیکھیں کیا آپ کا بچہ انہیں تلاش کر پاتا ہے۔ بچے سے آنکھ مچولی کھیلیں۔

بچے سے بات کریں

اپنے بچے کو چیزوں اور لوگوں کے نام بتائیں۔ بچے کو بتائیں کہ ہاتھ کے اشاروں سے بات کیسے کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر سلام کرنا، خداحافظ کہنا۔

 بچوں کی بہتر نشونما کے حوالے سے اہم اقدامات جو والدین سے ملاقات کے دوران بتانے چاہیے

پیچھے آگے