12mo.png

بارہ (12) ماہ تک

جسمانى نشوونما

  • ہاتھوں اورگھٹنوں کے بل رینگتے ہیں۔
  • بغیرکسی سہارے اورمدد کے چلنا شروع کردیتے ہیں۔
  • چمچ کے ذریعے خوراک لینا اورکپ سے پانی اوردودھ وغیرہ پینا۔
  • بغیرکسی سہارے بیٹھنا اوربغیرنیچے گرے چیزوں کی جانب بڑھنا۔
  • چھوٹی چیزوں کو انگھوٹے اورانگلیوں کی مدد سے پکڑنا۔
  • بچے کا کرےآن اوررنگین پنسلوں کوچیزوں میں رنگ بھرنے کے اندازمیں پکڑنا۔
  • ‏چلنے کے دوران بچے کا کھلونوں کو پکڑنا۔
  • ماں کی مدد کے ساتھ بچے کا اپنے کپڑے اتارنا۔

ذہنی نشوونما

  • بلاکس یا چیزوں کودرست انداز میں جوڑنا/ترتیب دینےکی کوشش کرنا۔
  • بچے کا چھپائی گئ چیزوں کو تلاش کرنا۔
  • بچے کا مختلف اصطلاحات جیسے "ادھر آو"، "بائے بائے"، اور"نہیں" وغیرہ کو سمجھنا۔
  • بغیرکسی قسم کے تاثرات کے بچے کا آسان زبانی ہدایت کو سمجھنا۔

زبانی نشوونما

  • دو سے آٹھ مختلف الفاظ بولنا۔
  • ‏ جانوروں کی آوازوں کو پہچاننا۔
  • ‏والدین کی طرح اپنی آوازکےاتارچڑھاؤ کو کنٹرول کرنا۔
  • "نہیں/نو" کی صورت میں اپنا سرنفی میں ہلانا۔
  • اپنی معصوم خواہشات کا اظہار کرنا۔

سماجی وجذباتی نشوونما

  • ‏اپنی اوردوسروں کی شخصیت میں فرق سمجھنا۔
  • اجنبی افراد اورجگہوں سے خوف محسوس کرنا جبکہ واقف لوگوں اور خاندانٰ کے افراو کے ساتھ خوشی سے لپٹ جاتے ہیں۔
  • ‏بائے بائے/خداحافظ کہتے ہوئے اپنے ہاتھ ہلاتے ہیں۔
  • مختلف کھیل کھیلنا جیسے "پیک-آ-بو"۔
  • ‏واقف لوگوں کے ساتھ محبت کا اظہار کرنا۔
  • چھوٹے چھوٹے ‏کھیل کھیلنا جیسے گڑیا کو دودھ پلانا وغیرہ۔
  • لوگوں کو اپنی دلچسپی کی چیزیں بتاتے ہیں۔
  • ‏والدین کے قریب ہوتے ہوئے اکیلے گھومنا، پھرنا اورکھیلنا۔

کھیل

‏کھیل سے آپ کا بچہ چیزوں کا ڈھیرلگانا، انہیں ڈبوں یا مرتبانوں میں ڈالنا اورباہر نکالنا سیکھتا ہے۔ مثال کے طور پرچیزوں کو ایک دوسرے کے اوپررکھنا اورجورنا، ڈبے اورکپڑے کی کترن وغیرہ۔

بچے سے بات کریں

بچے سے سادہ سوالات پوچھیں۔ بچہ اگر بولنے کی کوشش کرے تو اُس کا جواب دیں۔ بچے کو فطری چیزیں (پھول، پتے، بادل وغیرہ) تصاویر اور اشیاء دکھا کر انکے بارے میں بات کریں۔

بچوں کی بہتر نشونما کے حوالے سے اہم اقدامات جو والدین سے ملاقات کے دوران بتانے چاہیے۔

پیچھے آگے