3yrs.png

تین (3) سال تک

جسمانى نشوونما

  • آسانی سے بھاگنا۔
  • ۴ سے ۵ موتیوں کی ڈوریوں کے ساتھ کھیلنا۔
  • بغیر نیچے گرائے کپ میں دودھ، پانی وغیرہ پینا۔
  • سیڑھیوں سے چھلانگیں لگانا۔
  • قینچی کا استعمال کرتے ہوئے کاغذ کو بالکل سیدھا کاٹنا۔
  • دائرے کی نقل بنانا۔
  • جسم کے مختلف حصوں کے بارے میں علم ہونا۔

ذہنی نشوونما

  • تین نمبروں/اعداد کو دہرانا۔
  • مزے مزے کے کھیل کھیلتے رہنا۔
  • بلاکس کا ٹاوربنانا یا تمام چیزوں کو اکھٹا کر کے ترتیب دینا۔

زبانی نشوونما

  • الفاظ یاد رکھنے کی صلاحیت پیدا ہونا۔
  • زیادہ سے زیادہ 9 الفاظ پر مشتمل چھوٹے جملوں کے ساتھ گفتگو کرنا۔
  • ڈھیر سارے سوالات پوچھنا۔
  • عام استعمال کی اصطلاح کو دہرانا۔
  • واضح اندازمیں بات کرنا تاکہ خاندان کے علاوہ دیگرافراد بھی بات کو سمجھ سکیں۔

سماجی وجذباتی نشوونما

  • منفی رویوں میں کمی آنا۔
  • دوستانہ ماحول پسند کرنا۔
  • رویوں میں تبدیلی اورایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کے عمل کو سیکھنا۔
  • آسان زندگی کے اصولوں کی سمجھنے کی کوشش کرنا۔
  • اپنے جذبات کا اظہارکرنا۔
  • دوسرے بچوں کے برابرکھیل کُود میں حصہ لینا۔

کھیل

کھیل کی مدد سے آپ کا بچہ گننا، نام لینا اورچیزوں کا آپس میں مقابلہ کرنا سیکھتا ہے۔ اپنے بچے کے لئے سادہ کھلونے بنائیں مثال کے طور پرمختلف اشکال کی چیزں، چھڑی، چاک بورڈ اور حل کرنے کے لئے سادہ پزل۔

بچے سے بات کریں

بولتے وقت بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اور بچوں کے سوالات کے جواب دیں۔ بچوں کو کہانیاں اورگیت سنائیںاورکھیلوں کے بارے میں بتائیں۔ کتابوں اوررنگوں کی باتیں کریں۔ مثال کے طور پر تصویری کتاب استعمال کریں-

  • بچے سے پیار کا اظہارکریں اوراپنی محبت ظاہر کریں-
  • بچے کی دلچسپیوں سے واقف رہیں اوران کا جواب دیں۔
  • اگر بچہ کوئی نئی مہارت سیکھے تو اس کی تعریف کریں اورداد دیں۔

 بچوں کی بہتر نشونما کے حوالے سے اہم اقدامات جو والدین سے ملاقات کے دوران بتانے چاہیے

پیچھے آگے