Birth.png

پیدائش سے لے کر 1 ماە تک

جسمانى نشوونما

  • چند لمحات کے لے چیزوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔
  • مُٹھی کو زورسے بند رکھتے ہیں۔
  • کبھی کبھارہاتھوں کو منہ کے قریب لاتے بیں۔
  • سہارا نہ ہونے کی وجہ سے سر پیچھے کو گراتے ہیں۔
  • ہتھیلی پرکوئی چیز رکھنے سے بچے اپنی انگلیوں کوحرکت دیتے ہیں۔
  • بچے اپنے بازوؤں اورٹانگوں کو نرمی کے ساتھ ہلاتے ہیں۔

ذہنی نشوونما

  • خاص اوقات میں دودھ مانگتے ہیں۔ مُٹھی کو زورسے بند رکھتے ہیں۔
  • چند لمحات کے لے چیزوں خاص طورپر رنگین چیزوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔
  • چیزوں کی حرکت کے ساتھ ساتھ نظریں گھمانا شروع کر دیتے ہیں۔

زبانی نشوونما

  • بے چینی کی صورت میں روتے ہیں۔
  • مختلف آوازیں سننے پرہلکی آواز نکالتے ہوےُ کروٹیں لیتے ہیں۔

سماجی وجذباتی نشوونما

  • پیدائش کے فوری بعد روتے ہیں۔ متوجہ کرنے پر نظریں ملاتے ہیں۔
  • گود میں اٹھاتے ہی چُپ ہو جاتے ہیں۔
  • لوگوں کو پہچانتے ہیں اور ترغیب کا جواب دیتے ہیں۔
  • ایک ہی طرح کی سرگرمی سے اُکتا جاتے ہیں۔

کھیل

کھیلنے سے آپکا بچہ دیکھنا، سننا، بازوُں اور ٹانگوں کوآزادی سے حرکت دینا اورآپ کوچھونا سیکھتا ہے۔ بچوں کو نرمی سے تھپکیاں دیں اور پیار سے تھامیں۔ بچے کی جلد کا آپ کی جلد سے مَس ہونا اچھا ہے۔

بچے سے بات کریں

اس کی آنکھوں میں دیکھیں اور اپنے بچے سے بات کریں۔ بچے سے اظہار کرنے کا بہترین وقت وہ ہے جب آپ اُسے اپنا دُودھ پلا رہی ہوتی ہیں۔ نومولود بچہ بھی آپ کا چہرہ دیکھتا ہے اورآپ کی آوازسنتا ہے۔

 بچوں کی بہتر نشونما کے حوالے سے اہم اقدامات جو والدین سے ملاقات کے دوران بتانے چاہیے

آگے